• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155921

    عنوان: کیا عورت طلاق لے سکتی ہے ؟

    سوال: اگر کسی لڑکی کو اس کے سسرال والے جہیز اور دوسری وجہ سے پریشان کرتے ہیں تو اب اسے جان کا خطرہ بھی ہو تو کیا لڑکی طلاق دے سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 155921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:216-213/H=3/1439

    لڑکی نہ اپنے شوہر کو طلاق دے سکتی ہے اور نہ ہی خود اپنے آپ کو طلاق دینے کا اس کو حق ہے، البتہ اگر شوہر یا سسرال والوں کی طرف سے حقیقةً اس پر ظلم ہورہا ہے اور وہ بے قصور ہے تو ایسی صورت میں بیوی کو حق ہے کہ وہ اپنا معاملہ محکمہٴ شرعیہ میں م رافعہ کردے اگر بعد تحقیق شرعی محکمہٴ شرعی پنچائت الحیلة الناجزہ میں لکھے ہدایات واصول کے مطابق نکاح فسخ کردے تو بعد انقضائے عدت نکاحِ ثانی کی اجازت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند