• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155552

    عنوان: اگر میں نے مشت زنی کی تو جب بھی میں نکاح کرو تو میرے اوپر میری بیوی حرام ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ کہ بارے میں کہ ایک آدمی نے قسم اٹھائی جس میں یہ الفاظ استعمال کئے ہیں کہ "اب اگر میں نے مشت زنی کی تو جب بھی میں نکاح کرو تو میرے اوپر میری بیوی حرام ہے ۔ " اور کچھ عرصے بعد اس سے مشت زنی سر زرد ہو گئی ۔ اب مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ آیا یہ شخص کسی صورت میں نکاح کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نکاح کرنے کی کوئی صورت ممکن ہے تو براہ کرم اس کا طریقہ بتا دیجیے اور اگر ان کے لیے نکاح کی کوئی بھی صورت جائز نہیں تو ان کی وضاحت فرما دیں۔ بحوالہ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:95-69/D=2/1439

    صورت مسئولہ میں اگر کسی لڑکی سے وہ آدمی نکاح کرتا ہے تو فواراً اس پر طلاق بائنہ واقع ہوجائے گی؛ لیکن پھر اسی لڑکی سے اگر تجدید نکاح (دوبارہ نکاح) کرلیتا ہے خواہ اسی مجلس میں ہو تو یہ دوسرا نکاح جائز ہوجائے گا۔

    اسی طرح مذکورہ لڑکی سے پہلا نکاح کرنے کے بعد جب کہ اس پر طلاق پڑگئی اگر کسی دوسری لڑکی سے نکاح کرے گا تو وہ نکاح درست ہوجائے گا اور اس پر کوئی طلاق نہیں پڑے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند