• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155284

    عنوان: 17 طلاق دیدی ، تو کتنی طلاق وقع ہوگی؟

    سوال: شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا ، بیوی نے شوہر سے کہا کہ مجھ کو طلاق دیدو تو شوہر نے کہا کہ طلاق دیدی ،یا کہا طلاق دے چکا ہوں؛کچھ دیر بعد کہا سترہ /17 طلاق دیدی ، تو کتنی طلاق وقع ہوگی؟ براہ کرم، جواب جلد بھیج دیں۔

    جواب نمبر: 155284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:51-55/D=2/1439

    طلاق دیدی، سترہ طلاق دیدی کہنے سے تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی باقی الفاظ لغو ہوگئے۔

    دونوں کا رشتہٴ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا عورت عدت پوری کرنے کے بعد آزاد ہوجائے گی اور سوال میں مذکور شوہر کے علاوہ کسی بھی دوسرے مرد سے نکاح کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند