• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155269

    عنوان: حالت حمل میں تین طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: اگر شوہر اپنی بیوی کو تین بار طلاق دے دے قرآن کے اوپر ہاتھ رکھ کے اور گواہوں کی موجودگی میں،لیکن اس وقت بیوی حاملہ ہو تو کیا طلاق ہو جائے گی؟ اور کسی عالم کے کہنے پر انہوں نے دوبارہ نکاح بھی کر لیا ۔ اور اس کے بعد دو اولادبھی ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 155269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:63-49/L=2/1439

    طلاق حالتِ حمل میں بھی واقع ہوجاتی ہے؛ اس لیے اگر شوہر نے بحالتِ حمل اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی ہے تو تینوں طلاقیں بیوی پر واقع ہوگئیں اور بیوی مغلظہ بائنہ ہوکر شوہر پر حرام ہوگئی، تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعی رجوع کی گنجائش باقی نہیں رہتی؛ اس لیے تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعی نکاح کرلینا جائز نہ ہوا، دونوں کو چاہیے کہ علیحدگی اختیار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند