معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 155198
جواب نمبر: 15519801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 52-34/L=1/1439
تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے رجوع جائز نہیں؛ اس لیے اب ان لوگوں کا رجوع کا ارادہ کرنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سوال یہ ہے کہ میں دو بچوں کا باپ ہوں۔ میری بیوی سے میری آخری دور (طلاق) بچی ہے۔ میری بیوی سے کبھی کبھی میری نبھتی ہے۔ میں اس کی بہن سے نکاح کرنا چاہتاہوں جو طلاق شدہ ہے اور دو بچوں کی ماں ہے۔ کیا اس صورت میں اس سے نکاح کرنا جائز ہے جب کہ وہ طلاق شدہ ہے، دو بچوں کی ماں ہے، اس کے والد گزر چکے ہیں، اس کی ماں غریب ہے جس کا اپنا گھر نہیں ہے، کرایہ کے گھر میں رہتی ہے اور وہ سوائے میرے کسی اور سے شادی نہیں کرنا چاہتی ہے۔ اور میں اپنی بیو ی سے الگ بھی نہیں ہونا چاہتا ہوں۔ مہربانی کرکے اگر کوئی صورت مناسب سی نکل سکتی ہوتو مجھے تفصیل سے بتائیں۔
1769 مناظرایک لڑکی جس کی شادی ہوئی ہے شادی کے بعد لڑکی کو معلوم ہوا کہ لڑکے کو برص (سفید داغ) کی بیماری ہے۔یہ بات شادی سے پہلے لڑکی کو نہیں بتائی گئی تھی۔ اب لڑکی کواس لڑکے سے نفرت ہوتی ہے اور وہ اس لڑکے سے طلاق لینا چاہتی ہے مگر لڑکی کے والد لڑکی کو زبردستی اسی لڑکے کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا لڑکی کو اس کی مرضی کے خلاف اس لڑکے کے ساتھ زبردستی زندگی گزارنی جائز ہے یا لڑکی اپنے حق کے لیے کیا کرسکتی ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرماویں۔
2967 مناظرکچھ عرصے سے میں وسوسہ کا شکارہو گئی ہوں، میں اس سے باہر آنے کی بہت کوشش کررہی ہوں۔ ایک شام کا واقعہ ہے کہ میں اپنے سترہ مہینے کی عمر کے بیٹے کو گود میں لیئے ہوئے تھی کہ اچانک میرے ذہن میں ایک غلط خیال آیا،جس سے میں پریشان ہوگئی ، اسی دن سے میں اپنے بیٹے کو چھونے سے یا اس کو اپنے پاس آنے دینے سے ڈرتی ہوں اور یہ شہوت کی وجہ سے ہورہاہے۔ جب بھی وہ میرے ہاتھ یا چہرے کو چھوتاہے میں اس سے الگ ہوجاتی ہے، اس طر ح سے اس کو دودھ پلانا، غسل دلانا وغیرہ مشکل ہوگیاہے۔ میں جب بھی اس کو دودھ پلاتی ہوں یا اس کے ہاتھ کو پکڑتی ہوں تو میرے ذہن میں برے خیالات آنے لگتے ہیں اور سوچنے لگتی ہوں کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے جبکہ اس کے لیے میر ا کوئی جنسی رجحان نہیں ہے۔ یہ میرے ذہن میں گردش کرتاہے کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے، اور اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہوگئے ہیں، میں سوچتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے اسے شہوت کی نظر سے چھوا ہے ۔میں اس سلسلے میں فکر مند ہوں۔ برا ہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
3311 مناظراگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلا ق کی دھمکی دیتا ہے لیکن طلاق نہیں دیتا ہے تو کیا اس سے نکاح پر اثر پڑے گا؟ مثلاً اگر وہ کہتا ہے کہ اگر وہ اپنا طور طریقہ اور رویہ اور طرز تبدیل نہیں کرے گی ،تو یہ طلاق کا سبب بن سکتا ہے (اگر اس کی نیت طلاق کی دھمکی دینا ہے لیکن اس نے اس کو نہیں دیا ہے لیکن اس کو وارننگ دیتا ہے)۔
5026 مناظر