• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 154387

    عنوان: اگر بیوی کی غیبت میں شوہر اپنی بیوی کو کاغذ پر تحریر لکھ کر طلاق دے تو كیا طلاق واقع ہوجائے گی؟

    سوال: اگر شوہر بیوی کو کسی کاغذ یا کسی پیپر پر لکھ کر طلاق دیدے تو کیا طلاق ہو جائے گی؟ زبان سے ادا نہ کرے ، صرف لکھ کر دے ؟

    جواب نمبر: 154387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1495-1474/B=1/1439

    اگر بیوی کی غیبت میں شوہر اپنی بیوی کو کاغذ پر تحریر لکھ کر طلاق دے جب بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، لکھنا مثل بولنے کے ہے جس طرح زبان سے کہنے سے طلاق پڑجاتی ہے اسی طرح لکھنے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند