• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 154221

    عنوان: خلع کی حقیقت، خلع کی شرائط كیا ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میرا مقدمہ دارالقضا میں چل رہا ہے میں لڑکی کو خلع دینا چاہتا ہوں مگر مفتی صاحب کہتے ہیں کہ خلع کی کچھ شرطیں ہیں جب میں نے پوچھا تو مفتی صاحب نے بتانے سے انکار کر دیا۔ براہ کرم آپ مجھے وہ بارہ یا اور جتنی بھی شرطیں ہوتی ہیں دارالقضا کی، بتائیں۔

    جواب نمبر: 154221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1398-1334/sd=1/1439

    خلع کے سلسلے میں آپ دار العلوم دیوبند کی طرف سے شائع ہونے والا رسالہ : طلاق عدل وانصاف پر مبنی اسلام کا ایک مستحکم قانون کے دوسرے حصے ، ص: ۴۲تا ۴۴کا مطالعہ کریں، اس میں خلع کی حقیقت، خلع کی شرائط اور ضروری مسائل وضاحت کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں، یہ کتاب اردو، ہندی اور انگریزی تینوں زبانوں میں دار العلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند