• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 151464

    عنوان: ایك طلاق كے بعد رجوع كرلیا پھر كچھ عرصہ بعد دو طلاقیں دیدیں تو كیا اب تجدید نكاح كے ساتھ رہ سكتے ہیں؟

    سوال: ایک مسئلہ در پیش ہے ، رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیے ۔ زید نے اپنی مدخولہ بیوی آمنہ کو ایک طلاق دے دی پھر دوران عدت باہمی رضامندی سے رجعت کر لیا پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد دو طلاق اور یدیدی، اب سوال یہ ہے کہ اب تجدید نکاح کر کے دونوں پھر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ پہلا دیا ہوا ایک طلاق کو بھی شمار کرکے کل تین طلاق ہوجائے گا یا صرف دو طلاق؟ طلاق رجعی کے بعد شوہر کو دو طلاق کا حق رہتا ہے یا تین کا؟

    جواب نمبر: 151464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1234-1177/L=10/1438

    ایک طلاقِ رجعی دینے کے بعد رجعت کرلینے کی صورت میں آئندہ شوہر کو صرف دو طلاق کا حق باقی رہتا ہے اگر ایک طلاق کے بعد شوہر نے مزید دو طلاقیں دیدی ہیں تو مجموعی اعتبار سے بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور بیوی مغظلہ بائنہ ہوکر شوہر پر حرام ہوگئی اب رجعت کی گنجائش باقی نہیں رہی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند