• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 151037

    عنوان: قسم کھائی کہ میں اپنے بھائی کے ساتھ راضی ہوا کبھی تو ایسا ہے کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دوں ؟

    سوال: دو سگے بھائی آپس میں ناراض ہو گئے ان میں سے ایک نے ناراضگی کے وقت قسم طلاق کے ساتھ قسم کھائی کہ میں اپنے بھائی کے ساتھ راضی ہوا کبھی تو ایسا ہے کہ کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دوں ۔اب وہ راضی ہونا چاہتے ہیں، لیکن اس قسم کی وجہ سے نہیں ہورہے ہیں، ان کے لیے شرعی کیا حکم ہے ؟ وہ کیسے راضی ہو سکتے ہیں؟ ایسی صورت میں کیا طلاق واقع ہوجائے گی ؟

    جواب نمبر: 151037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 857-921/B=9/1438

    مذکورہ خط کشیدہ جملہ ایقاع طلاق کے لیے نہیں ہے اس لیے دونوں بھائی کے راضی ہونے کی صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند