• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 14971

    عنوان:

    اگر کوئی اپنی بیوی کو گھر سے نکلنے پر طلاق کا بول دے، اگر بیوی گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوجائے گی، اور اگر بیوی تین بار گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوگی؟

    سوال:

    اگر کوئی اپنی بیوی کو گھر سے نکلنے پر طلاق کا بول دے، اگر بیوی گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوجائے گی، اور اگر بیوی تین بار گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوگی؟

    جواب نمبر: 14971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1164=242/ل

    اگر اس شخص نے اپنی بیوی کو مخاطب کرکے یہ کہا تھا کہ [اگر تو گھر سے نکل گئی تو تجھے طلاق] تین وغیرہ کا ذکر نہیں کیا تھا اور بیوی گھر سے نکل گئی تو ایک طلاق رجعی بیوی پر واقع ہوگئی، اور قسم پوری ہوگئی، اب دوبارہ وہ گھر سے نکلے گی تو کوئی طلاق اس پر واقع نہیں ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند