• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 14928

    عنوان:

    اگر کوئی اپنی بیوی کو بولے کہ تم اگر گھر سے میری اجازت کے بغیر باہر نکل گئی تو تم مجھ پر طلاق ہو۔ اب اگر شوہر اپنی یہ شرط ختم کرنا چاہتاہو توکیا ختم کرسکتاہے، اور اپنی بیوی کو شرط کے ہٹانے کا بولنا لازم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1766=1427/ھ

    صورت مسئولہ میں یہ شرط ختم نہ ہوگی، شرط کے ہٹانے کو بیوی سے بول دیا تب بھی ختم نہ ہوگی، غرض نکاح میں رہتے ہوئے جب بھی بیوی بغیر اجازت کے باہر نکلے گی اس پر طلاق واقع ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند