• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 148948

    عنوان: طلاق دیکر انکار کرنا

    سوال: ایک شخص اپنی بیوی کوغصہ کی حالت میں بہت مارپیٹ کرتا ہے ساتھ ساتھ تین طلاق بائن دے دیتا ہے تین مرد اور ایک عورت کے سامنے اب وہ چار گواہ محلہ مسجد کمیٹی کے سامنے بار بار اقرار کر رہا ہے لیکن طلاق دینے والا شوہر اب انکار کررہاہے اور بیوی کہتی ہے میں نے کچھ سناہی نہیں۔ اب محلہ والے کیا کریں بڑی مشکل میں پڑگئے ہیں۔ لہذا اب حضرات اس بارے میں شرعی مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  728-713/L=6/1438

    صورت مسئولہ میں جب تک الفاظ طلاق کا بیان نہ ہو اس وقت تک قطعی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ صرف ایک طلاق بائن بیوی پر واقع ہوئی یا تین؟ لیکن اگر واقعی شوہر نے طلاق بائن دی ہے تو گواہان کو چاہئے کہ اس مسئلہ کو مقامی شرعی پنچایت میں لے جائیں۔ شرعی پنچایت کے حضرات گواہان اور زوجین کے بیانات لینے کے بعد معاملہ کو ایک طرف کردیں گے۔

    ”وإذا شہد شاہدان علی رجل أنہ طلق امرأتہ ثلاثاً وجحد الزوج والمرأة ذلک فرق بینہما؛ لأن المشہود بہ حرمتہا علیہ والحل والحرمة حق اللہ تعالی فیقبل الشہادة علیہ من غیر دعوی“ (مبسوط: ۱/۷۷۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند