• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 148688

    عنوان: میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے چھوڑ دیا اور الگ الگ مجلس میں بولا، اور اس سے طلاق کی نیت تھی تو آیا اس طریقہ سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟براہ کرم جواب دیں ۔

    سوال: میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے چھوڑ دیا اور الگ الگ مجلس میں بولا، اور اس سے طلاق کی نیت تھی تو آیا اس طریقہ سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟براہ کرم جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 148688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 449-442/B=5/1438

    اگر الگ الگ مجلس میں یا ایک مجلس میں تین مرتبہ یہ جملہ بولا ہے تو اس کی بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئیں، ”میں نے تجھے چھوڑدیا“ کا لفظ در اصل کنایہ میں سے تھا مگر عرف عام میں طلاق کے معنی میں مستعمل ہونے لگا، اس لیے اب یہ طلاق صریح کے معنی میں مستعمل ہونے لگا۔ شامی میں ہے: وإذا قال رہا کردم أي سرحتک یقع بہ الرجعي مع أن أصلہ کنایة أیضًا وما ذاک إلا لأنہ غلب في عرف الفرس استعمالہ في الطلاق وقد مر أن الصریح ما لم یستعمل إلا في الطلاق من أي لغةٍ کانت․ (ج۲/ ۵۰۳، کوئٹہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند