معاشرت - طلاق و خلع

INDIA

سوال # 148025

حضرت اگر کسی نے یہ کہا کہ فلانہ کے علاوہ جس سے بہی میری شادی ہوگی اس کو تین طلاق تو اس کے لئے نکاح کی کیا صورت ہو سکتی ہے ؟جواب دے کے مشکور و ممنون فرمائیں۔

Published on: Feb 13, 2017

جواب # 148025

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 479-513/L=5/1438



صورت مسئولہ میں اگروہ شخص اس فلانہ عورت کے علاوہ کسی اور سے نکاح کرتا ہے تو اس پر تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی؛ البتہ اگر وہ خود نکاح نہ کرے بلکہ کوئی شخص جو اس کا وکیل نہ ہو بحیثیت فضولی نکاح کرادے اور یہ شخص زبان سے اجازت دینے کے بجائے فعلاً اجازت دیدے مثلاً مہر کا کل یا بعض حصہ اس کے حوالہ کردے تو اس طور پر نکاح بھی درست ہوجائے گا اور طلاق واقع نہ ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات