معاشرت - طلاق و خلع

India

سوال # 147794

میں نے غصے کی حالت اپنے بیوی کو پانچ چھ مرتبہ طلاق طلاق کہدیا کیا طلاق ہوگیا اگر ہوگیا تو واپس لانے کے لیئے کیا کرنا ہوگا؟

Published on: Jan 17, 2017

جواب # 147794

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 356-274/D=4/1438



غصہ کی حالت میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، پس آپ نے جب تین سے زائد مرتبہ طلاق کے الفاظ کہہ دیے تو بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کا رشتہٴ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا، مطلقہ تین ماہواری کے ذریعہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد آزاد ہوجائے گی اور آپ کے علاوہ کسی بھی دوسرے مرد سے نکاح کرنے کی مجاز ہوگی، اگر وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح کرلیتی ہے پھر دوسرا شوہر بعد نکاح کے ہمبستری بھی کرلیتا ہے اس کے بعد اگر طلاق دیدے یا ناگاہ بقضائے الٰہی فوت ہوجائے تو عورت دوبارہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد پھر نکاح جدید کرنے میں مجاز ہوجائے گی اس وقت اگر آپ کے ساتھ نکاح کرنے پر آپ دونوں راضی ہوجائیں تو نکاح ہوجائے گا اور واپس لانے کا یہی طریقہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات