• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146169

    عنوان: طلاق کنائی سے طلاق؟

    سوال: اگر کسی شوہر نے اپنی بیوی سے ایسا کھا کہ اگر تونے کوئی غلط کام کیا یا...یعنی...زنا...یا..کسی محرم کے سامنے غلط نیت سے دیکھا...وغیرہ......تو تو میرے گھر میں قدم بھی مت رکھنا........اور قدم رکھ کر مجھے گنہگار مت کرنا....تو ایسا کہنے سے ...طلاق معلق ہوگی یا..کوئی اور طلاق ہوگی......اور طلاق معلق ہوگی تو وقوع پر کتنی طلاق ہوگی؟جزاکم اللہ احسن الجزاء

    جواب نمبر: 146169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 190-205/L=2/1438

     

    اگر شوہر نے یہ الفاظ ڈانٹ اور دھمکی کے طور پر کہے ہوں تو کوئی طلاق بیوی پر واقع نہیں ہوئی اور اگر شوہر نے یہ الفاظ بہ نیتِ طلاق کہے ہوں تو غلط کام کرنے یا کسی محرم کے سامنے غلط نیت سے دیکھنے کی صورت میں ایک طلاقِ بائن بیوی پر واقع ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند