• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 145316

    عنوان: طلاق ہوچكنے كے بعد خواب میں سابق شوہر سے تعلقات دیكھنا؟

    سوال: میری طلاق کو دو سال ہوگئے ہیں، میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ جسمانی (کبھی زیادہ کبھی کم، بس جو میاں بیوی کا رشتہ ہوتا ہے ویسا کچھ) ہوتے ہوئے مجھے خواب میں ہی یہ احساس ہو جاتا ہے کہ یہ سب غلط ہے اور گناہ کر رہی ہوں، اور پیچھے ہٹ جاتی ہوں پھر خواب کے بیچ میں سے آنکھ کھل جاتی ہے، پریشان ہوتی ہوں ور ملامت کرتی ہوں کہ ایسا خواب کیوں دیکھا، اللہ تعالی ناراض ہیں تو برائے مہربانی ان کو راضی کرنے کا طریقہ بتادیں یا کوئی کفارہ ادا کرنا ہوگا؟ کیا مطلب ہے ایسے خواب کا؟ میں بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 145316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 033-013/SN=01/1438

     

    (الف) پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جب اس طرح کا خواب دیکھیں تو ”استغفر اللہ“ اور لاحول الخ پڑھ لیا کریں، نیز کروٹ بدل لیا کریں۔

    (ب) اگر طلاق کے بعد آپ نے اب تک کسی دوسری جگہ اپنا عقد نہیں کیا ہے تو بہتر ہے کہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند