• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 14411

    عنوان:

    میرا نکاح اپنی کزن سے ہوگیا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی میں اس سے تین بار تنہائی میں مل چکا ہوں۔ کچھ دن پہلے میری اپنی منگیتر سے لڑائی ہوئی میں نے اس کو غصہ میں کہا اگر تم مجھ سے دوسروں کی وجہ سے لڑتی ہو تو مجھ سے تعلق مت رکھو مگر میرا ارادہ طلاق کا نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد اس نے فون کیا اور مجھ سے کہا کہ تم مجھ سے تعلق نہیں رکھنا چاہتے، تو میں نے کہا نہیں ،اس نے تین بار کہا اور میں نے تین بار یہی جواب دیا۔ مفتی صاحب میرا ارادہ طلاق کا بالکل نہیں تھا۔ مفتی صاحب برائے کرم میری مدد کریں۔ میں اس وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1031=838/ل

    اگر آپ نے طلاق کی نیت کیے بغیر مذکورہ بالا الفاظ کہے ہیں تو آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اور وہ بدستور آپ کی زوجہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند