• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 13283

    عنوان:

    میرے ابو او ربہنوئی وہابی (غیر مقلدین) گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ میرے بہنوئی نے میری بہن کی لڑائی جھگڑے کے دوران کہا کہ: (۱)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں (۲)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں (۳)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں)۔ پھر چند دن بعد یہ کہہ کر رجوع کرلیا کہ ہمارے یہاں مجلس واحد میں تین طلاق ایک گنی جاتی ہے۔ چونکہ میرے ابو بھی اسی گروپ کے تھے لہذا انھوں نے میری بہن کو واپس بہنوئی کے پاس بھیج دیا۔ اس واقعہ کے بعد ان کے یہاں دو بچے اور ہوئے اور وہ دونوں آج تک ساتھ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق جواب دیں کہ کیا وہ دونوں میاں بیوی ہیں او راگر نہیں تو ان کے ساتھ میں میل جول رکھوں یا ترک کردوں اور اگر میاں بیوی ہیں تو شرعی دلیل اس کی روانہ کریں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 820=637/ل

    ائمہ اربعہ اور جمہور علمائے سلف وخلف کا مذہب یہ ہے کہ ایک مجلس میں تین طلاق دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت مغلظہ بائنہ ہوکر شوہر پر حرام ہوجاتی ہے اور بغیر حلالہ شرعی وہ شوہر اول کے لیے حلال نہیں ہوتی، قرآن شریف، احادیث، ائمہ اربعہ اور جمہور علمائے سلَف وخلَف کے اقوال سے یہی ثابت ہے، تین طلاق کے بعد آپ کی بہن اور بہنوئی کے درمیان رشتہ زوجیت ختم ہوگیا اور بغیر حلالہ شرعی کے ان دونوں کا حسب سابق مثل زوجین رہنا غلط اور گناہ کبیرہ ہے، ان دونوں کے درمیان تفریق ضروری ہے، اگر دونوں تفریق پر راضی نہ ہوں تو ان سے قطع تعلق کرنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند