• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 11719

    عنوان:

    مفتی صاحب میں نے اپنے گھر والوں کے سامنے شدید غصہ میں اپنی بیوی کو ذہن میں رکھتے ہوئے تین بار طلاق دیتاہوں کہا، لیکن میری بیوی وہاں موجود نہیں تھی،اور میں نے اس کا نام بھی نہیں لیا تھا۔ مہربانی کرکے مجھے تفصیل سے مسئلہ بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 365=334/ب

    اگر دل دل میں آپ نے طلاق دی ہے تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اوراگر زبان سے طلاق کا لفظ اتنی زور سے کہا ہے کہ آپ نے خود اسے سنا ہے تو ایسی صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں۔ اب ازدواجی زندگی دوبارہ قائم کرنے کے لیے حلالہ شرعی کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند