• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 11579

    عنوان:

    میری بہت شدید ذہنی پریشانی اور بیماری میں جس میں میں صحیح چیزوں کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتاہوں کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں، اس طرح کی ذہنی کیفیت میں میں نے اپنی بیوی کو کہا میں تم کو تین طلاق دیتا ہوں، تم کو تین طلاق دیتا ہوں، میں تم کو ایک طلاق، دو طلاق، تین طلاق دیتا ہوں۔ برائے کرم مجھے جلد بتائیں کہ کیا طلاق واقع ہوگئی ہے اور کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 502=373/ل

    اگر آپ نے اپنی بیوی کو تین طلاق یا اس سے زائد طلاق دیدی ہے تو تین طلاق آپ کی بیوی پر واقع ہوگئی اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر آپ پر حرام ہوگئی، اب بغیر حلالہ شرعی کے دوبارہ آپ کے لیے اس سے نکاح کرنا حرام ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند