• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 11353

    عنوان:

    اگر شوہر نے بیوی سے لڑائی کے دوران کہا کہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے،تو کیا اس سے طلاق پڑتی ہے؟

    سوال:

    اگر شوہر نے بیوی سے لڑائی کے دوران کہا کہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے،تو کیا اس سے طلاق پڑتی ہے؟

    جواب نمبر: 11353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 627=524/د

     

    دورانِ لڑائی اگر طلاق کا بھی ذکر تذکرہ تھا تو مذکورہ جملہ سے ایک طلاق بائنہ واقع ہوگئی، اور اگر طلاق کا ذکر نہیں تھا یونہی لڑائی تھی تو طلاق کی نیت سے اگر کہا ہے، تو بھی طلاق بائنہ واقع ہونے کا حکم ہے، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند