• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 11352

    عنوان:

    ہماری لڑکی کے سسرال والے او رشوہر اسے چھوڑنا (طلاق) دینا چاہتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسے بلائیں، اس کا گھر بس جائے۔ ہم اس کے لیے کیا کرسکتے ہیں کوئی دعا اور وظیفہ بتادیں، آپ کی مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    ہماری لڑکی کے سسرال والے او رشوہر اسے چھوڑنا (طلاق) دینا چاہتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسے بلائیں، اس کا گھر بس جائے۔ ہم اس کے لیے کیا کرسکتے ہیں کوئی دعا اور وظیفہ بتادیں، آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 11352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 629=526/د

    آپ اور خود لڑکی بھی نمازوں کی پابندی کریں اور بالخصوص فرض نماز کے بعد دعا کریں، سب سے بڑا وظیفہ یہی ہے، فرض نماز کے بعد دعا کی قبولیت کا وعدہ ہے۔ لڑکی یہ عمل بھی کرسکتی ہے جو بہشتی زیور حصہ نہم میں لکھا ہے۔ گیارہ دانہ سیاہ مرچ کے لے کر آگے پیچھے گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں (سودانہ) تسبیح یا لطیف یا ودودُ کی پڑھے اور خاوند کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں، جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کرکے تیز آنچ میں ڈال دیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ خاوند مہربان ہوجائے گا، کم سے کم چالیس روز کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند