• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9824

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا غسل کرنے کے بعد نماز کے لیے وضو کرنا ہو گا یا غسل ہی کافی ہوگا؟ دعا میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا غسل کرنے کے بعد نماز کے لیے وضو کرنا ہو گا یا غسل ہی کافی ہوگا؟ دعا میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 9824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1698=1401/ ل

    نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں غسل ہی کافی ہے اور مسنون یہ ہے کہ پہلے وضو کرکے پھر غسل کیا جائے، بعد غسل کوئی ناقض وضو پیش آگیا تو نماز سے قبل لازم ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند