• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9760

    عنوان:

    دورانِ نماز ریح کا تقاضا ہو اور ریح کو روک کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ ریح روکنے سے 23سکنڈ کے بعد تقاضا ختم ہوجائے۔ کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے؟

    سوال:

    دورانِ نماز ریح کا تقاضا ہو اور ریح کو روک کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ ریح روکنے سے 23سکنڈ کے بعد تقاضا ختم ہوجائے۔ کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے؟

    جواب نمبر: 9760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2386=2148/ د

     

    دورانِ نماز اگر ریح کا تقاضا اتنا سخت ہو کہ ذہن بالکل اس طرف مشغول ہوجائے تو نماز توڑکر دوبارہ پڑھے جب کہ وقت میں وسعت ہو، اگر اسی طرح تقاضا کی حالت میں نماز پوری کرلی تو گناہ گار ہوگا اور اگر زیادہ سخت تقاضا نہ ہو تو اسی طرح پوری کرسکتا ہے، لیکن مکروہ ہے: کما في الدر المختار وصلاتہ مع مدافعة الأخبثین أو أحدهما أو لریح للنہي وفي رد المحتار سواء کان بعد شروعہ أو قبلہ فإن شغلہ قطعها إن لم یخف فوت الوقت وإن أتمها أثم در مختار مع رد المحتار: ۲/۴۰۸۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند