• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9493

    عنوان:

    شرعی لحاظ سے زیر ناف بال صاف کرنے کی کیا حدود ہیں؟ یعنی زیر ناف سے کتنی فاصلے پر اور سامنے والی شرمگاہ کے اردگرد کتنے فاصلے سے بال صاف کرنے چاہیے؟(۲) شریعت کے لحاظ سے زیر ناف اور بغل کے بال استرا، بلیڈ یا ریزر سے صاف کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا پھر زور سے نکالنے یا اکھاڑنے میں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1255=1255/ م

    پیڑو کی ہڈی کی ابتداء سے لے کر شرم گاہ، اس کے اردگرد اور اس کی محاذاة میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے اور دُبر کے بال صاف کرنا چاہیے۔

    (۲) بغل کے بال کو اکھاڑنا اچھا ہے بشرطیکہ تکلیف کا موجب نہ ہو، اور زیر ناف بال کو استرے وغیرہ سے مرد کو صاف کرنا بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند