• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9369

    عنوان:

    گھر سے وضو کرکے مسجد کو جاتے ہیں تو مسجد کو جانے کے بعد کیا وہاں پاؤں دھوکر اندر جانا پڑے گا یا پھر چپل چھوڑ کر بنا دھوئے جاسکتے ہیں؟

    سوال:

    گھر سے وضو کرکے مسجد کو جاتے ہیں تو مسجد کو جانے کے بعد کیا وہاں پاؤں دھوکر اندر جانا پڑے گا یا پھر چپل چھوڑ کر بنا دھوئے جاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 9369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2478=2054/ ب

     

    وضوکرکے جب چپل پہن کر مسجد تک گیا ہے تو دوبارہ پاوٴں دھونے کی ضرورت نہیں۔ چپل چھوڑکر پاوٴں دھوئے بغیر مسجد میں چلاجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند