• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9256

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کوپیشاب کے بعد قطرے آنے کی بیماری ہو اور ایسا شخص استنجا کے بعد عضو مخصوص پر ٹیشو پیپر لپیٹ لے،اس کے بعد جب وہ ٹیشوپیپر نکالیجب نماز پڑھنی ہو، تو کیا دوبارہ عضو مخصوص کودھونا لازم ہوگا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ پہلے ہی استنجاء کرچکا ہے۔ اورکیا بغیر دھوئے وضو کرکے نماز ادا کرسکتا ہے؟ نیز کیا امامت بھی کرا سکتاہے؟کیوں کہ ٹیشو پیپر نکال کر دھونے کے بعد ایسا گمان ہوتاہے کہ جیسے پھر ایک یا دو قطرے آرہے ہیں، جب کہ بغیر دھوئے ایسا نہیں ہوتا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2300=1890/ ب

    جب اس شخص کو پیشاب کے بعد قطرہ آنے کی بیماری ہے تو نماز کے وقت ٹیشو پیپر ہٹاکر پانی سے استنجا بھر کرے اس کے بعد وضو کرے اور نماز پڑھے۔ اگر معذور کے درجہ میں نہیں ہے تو امامت بھی کرسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند