• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 707

    عنوان: عورت پر غسل کب واجب ہوتا ہے؟

    سوال:

    میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ عورت پر غسل کب واجب ہوتا ہے؟

    بیوی اپنے شوہر کے ساتھ صرف پیار کرے، لیکن ہم بستری نہ کرے، تو کیا جب بھی غسل کرنا ہوگا؟

    والسلام

    جواب نمبر: 707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 167/د=161/د)

     

    (1) عورت پر غسل اس وقت واجب ہوتا ہے جب کہ وہ ماہواری (حیض) سے پاک ہو، اسی طرح جب نفاس سے پاک ہو، یا شوہرکے ساتھ ہمبستری کرے، تو ان تین صورتوں میں غسل واجب ہوتا ہے اگر مرد کا حشفہ (سپاری) عورت کی شرمگاہ میں داخل ہوگئی تو انزال نہ ہو تب بھی غسل واجب ہوجائے گا۔

    (2) صرف پیار ومحبت کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے اگر بغیر ہمبستری کے منی شہوت کے ساتھ نکل آئی تب غسل واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند