• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6854

    عنوان:

    عورتوں کے لیے مذی اور منی میں کیا فرق ہے؟ کبھی کبھی بیٹھے بیٹھے یا کوئی کام کرتے ہوئے تھوڑا سا پتلا سا نکل جاتا ہے ۔ کیا اس سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    عورتوں کے لیے مذی اور منی میں کیا فرق ہے؟ کبھی کبھی بیٹھے بیٹھے یا کوئی کام کرتے ہوئے تھوڑا سا پتلا سا نکل جاتا ہے ۔ کیا اس سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 6854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1459=1265/ ب

    منی گاڑھی ہوتی ہے اور مذی پتلی ہوتی ہے۔ منی شہوت کے ساتھ نکلتی ہے، مذی بغیر شہوت کے بھی نکلتی ہے۔ کام کرتے کرتے تھوڑا پتلا پانی نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند