• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6289

    عنوان:

    میرے سسرال میں بارہ لوگ ہیں، لیکن بیت الخلاء صرف ایک ہے۔ جب رات کو غسل کی ضرورت ہوتی ہے تو پانی کی آواز سے کسی نہ کسی کی آنکھ کھل جاتی ہے جس سے شرمندگی ہوتی ہے۔ کیا یہ ہوسکتا ہے کہ میں فجر کی نماز غسل کے بغیر پڑھ لوں اور پھر دن میں کسی وقت غسل کر لوں؟ میں اس وجہ سے پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 726=680/ ل

    جس قدر آپ سے ممکن ہوسکے کوشش کریں کہ پانی کی آواز سے کسی کی آنکھ نہ کھلے البتہ شرم کی وجہ سے فجر کی نماز بغیر غسل کے پڑھنا جائز نہیں، بلکہ حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند