• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6283

    عنوان:

    بیوی سے بات کرنے کے دوران اگر کسی شخص کے قطرے نکلتے ہیں تو کیا اس کو غسل کرنا چاہیے ؟ اورکتنی مقدار پرغسل ضروری ہے؟

    سوال:

    بیوی سے بات کرنے کے دوران اگر کسی شخص کے قطرے نکلتے ہیں تو کیا اس کو غسل کرنا چاہیے ؟ اورکتنی مقدار پرغسل ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 6283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 564=564/ م

     

    بیوی سے بات کے دوران اگر منی کے قطرے نکلتے ہیں (جس کی علامت یہ ہے کہ منی گاڑھی ہوتی ہے، شہوت کے ساتھ نکلتی ہے، اس کے نکلنے کے بعد جوش ٹھنڈا ہوجاتا ہے اورجی بھر جاتا ہے) توآپ پر غسل واجب ہوجائے گا خواہ مقدار قلیل ہو یا کثیر، اوراگر نکلنے والی تری مذی ہوتی ہے اور اغلب یہی ہے کہ اس وقت مذی نکلتی ہے (جس کی علامت یہ ہے کہ مذی پتلی ہوتی ہے، اس کے نکلنے سے جوش ٹھنڈا نہیں ہوتا بلکہ اور بڑھ جاتا ہے) تو آپ پر غسل واجب نہیں بلکہ صرف وضو ٹوٹ جائے گا خواہ تھوڑی نکلے یا زیادہ، ایسی صورت میں اس مقام نجاست (بدن اور کپڑا) کو دھل کر وضو کرلینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند