• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 5781

    عنوان:

    مذی اور منی کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے۔ پاک یا ناپاک۔ الگ الگ بتا‌‏ئیں۔

    سوال:

    مذی اور منی کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے۔ پاک یا ناپاک۔ الگ الگ بتا‌‏ئیں۔

    جواب نمبر: 5781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 452=484/ل

     

    ناپاک تو دونوں ہیں اگر کپڑے پر لگ جائیں خواہ منی ہو یا مذی تو ان کو دھویا جائے گا البتہ منی کے علی وجہ الشہوة نکلنے پر غسل بھی واجب ہوتا ہے اور مذی کے خروج پر غسل واجب نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند