• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 4752

    عنوان:

    مجھے وضو کرنے میں بہت زیادہ دشوار ی ہوتی ہے۔ کیوں کہ ان دونوں انگلش بیت الخلاء جس کے اندر غسل خانہ اور بیت الخلاء دونے ہوتے ہیں، اس میں وضو کرنے کی جگہ نہیں بنائی جاتی ہے۔ اس لیے انسان کو دونوں چیزیں اس جگہ کرنی پڑتی ہیں۔ اصل چیز یہ ہے کہ وہ تمام دعائیں اوراذکار جو کہ پڑھنا چاہیے ، وہ ان جگہوں پر پڑھنے سے ہم عاجز ہیں، جس کی وجہ سے ہم وضو کے اصل ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں۔نیز بیت الخلاء چھوڑنے کے بعد ہم کیسے دعا پڑھ سکتے ہیں اس لیے ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کونسی جگہ چھوڑ رہے ہیں یعنی (۱) وضو کی جگہ یا (۲) بیت الخلاء

    سوال:

    جواب نمبر: 4752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1539=1539/ ھ

    اگر غسل خانہ اتنے فاصلہ پر ہو کہ بیت الخلاء کی بدبو وہاں محسوس نہ ہوتی ہو تو وضو کی دعائیں وضو کے وقت پڑھا کریں، اس میں کچھ مضائقہ نہیں، اگر اتنا قریب ہو کہ بدبو آرہی ہو تو ایسی صورت میں وضو کی دعائیں ساقط ہیں، ایسی حالت میں نہ پڑھیں اور بہتر یہی ہے کہ بیت الخلاء وغسل خانہ سے الگ یعنی باہر وضو کا مناسب نظم بھی کرنا چاہیے، اسی میں اہل خانہ کو سہولت بھی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند