• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 4448

    عنوان:

    کیا لیپ ٹاپ یا موبائل فون پر نجاست ایسی لگے جو نظر نہ آئے، جیسے نجس پانی۔ تو کیا اس کو پاک صاف کپڑے سے رگڑنے سے وہ پاک ہوجائے گا ؟کیا اس چیز کو گیلے ہاتھوں سے اٹھانے یا استعمال کرنے سے ہاتھ نا پاک ہوجائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 489=489/ م

    لیپ ٹاپ یا موبائل فون صقیل چیز ہے اس کے اندر مسامات نہیں ہوتے، اس پر نظر نہ آنے والی نجاست لگ جائے تو اس کو پاک کپڑے سے صاف کردینے اور رگڑدینے سے پاک ہوجائے گا، جب کہ نجاست کا اثر ختم ہوجائے۔ البتہ اگر سوراخوں میں نجاست چلی جائے تو ان سوراخوں میں پانی ڈال کر دھونا لازم ہے، لیپ ٹاپ یا موبائل پر غیرمرئی نجاست لگ جائے او راس کو پاک کپڑے سے رگڑنے سے پہلے گیلے ہاتھوں سے موضع نجاست کو پکڑلیا تو ہاتھ ناپاک ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند