• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3450

    عنوان:

    کیا ٹیسٹ کے لیے خون دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    کیا ٹیسٹ کے لیے خون دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 3450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 226/ ج= 226/ ج

     

    ٹیسٹ کے لیے بذریعہ انجکشن خون لینے سے وضو ٹوٹ جائے گا: قال في الدر وکذا ینقضہ علقة مصّت عضوًا وامتلأت من الدم لإنہا لو شقت یخرج منہا دم سائل (الشامي، ط زکریا، ج۱ ص۲۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند