• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 3421

    عنوان:

    جب ماہواری شروع ہونے کو ہوتی ہے تو میں بستر اور مصلی پر ایکسٹرا کپڑا رکھ دیتی ہوں تاکہ یہ خون سے ناپاک نہ ہوں، اگر ان کپڑوں پر خوننہ گرے توکیا یہ پاک ہیں؟ اور میں ان کپڑوں کو نماز کے لیے استعما ل کرسکتی ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 246/ ج= 237/ ج

    اگر یہ کپڑے پہلے سے پاک تھے تو چوں کہ بعد میں ان پر حیض کا خون یا کوئی ناپاکی بعد میں نہیں لگی ہے اس لیے یہ کپڑے اب بھی پاک ہیں اور ان کا نماز کے لیے استعمال کرنا درست ہے۔ البتہ ماہواری کے خون سے کپڑے اورمصلیٰ وغیرہ کو محفوظ رکھنے کا اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب ماہواری کا وقت شروع ہونے کو ہو تو شرم گاہ پر گدّی وغیرہ رکھی لی جائے اس سے کپڑا مصلیٰ اور بستر سب ناپاکی سے محفوظ رہے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند