• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 2499

    عنوان: موئے زیر ناف کہاں تک کاٹے جائیں؟

    سوال:

    موئے زیرناف کاکاٹناضروری ہے، لیکن اس کے بارے میں تعین فرمائیں کہ یہ کہاں سے کہاں تک ہے؟ کیا ہم ٹھیک ناف کے نیچے سے کاٹیں؟ کیا ہم خصیہ کے بھی بال کاٹیں؟ مقعد کے اردگرد کے بالوں کے بارے میں کیاحکم ہے؟ کیاہمارے لئے جانگھوں کے بالوں کو بھی کاٹنا ضروری ہے؟ ہمیں کب یہ سب بال کاٹنے چاہئیں؟ لوگ شرم کی وجہ سے اس سلسلے میں باتکم کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1088/ ج= 1088/ ج

     

    موئے زیرناف کہ جس کا کاٹنا ضروری ہے اس کی ابتداء مثانہ سے نیچے پیڑو کی ہڈی سے ہوتی ہے، اس ہڈی کی ابتداء سے لے کر تینوں اعضاء اور ان کے ارد گرد کے بالوں کا کاٹنا ضروری ہے، اسی طرح رانوں کا وہ حصہ جس کے ملوث ہونے کا خطرہ ہے اور دبر کے بالوں کا بھی کاٹنا ضروری ہے۔ علامہ شامی نے کہا ہے کہ دبر کے مونڈنے کا حکم زیرناف کے مونڈنے کی طرح ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ موٴکد قرار دیا ہے۔ راجع احسن الفتاویٰ: ج۸ ص۷۷،۷۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند