• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 2489

    عنوان:

    ایک ہفتہ کے اند ر میں پوروپ جاؤں گا۔ وہاں کے اکثر بیت الخلاؤں میں پانی نہیں رہتاہے، اگرمیں پیشاب یا پاخانہ کے بعد ٹیشوپیپر استعمال کروں تو کیا اس سے پاکی حاصل ہوگی؟اور کیا وضو کرکے نماز پڑھ سکتاہوں؟ براہ تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1098/ ج= 1098/ ج

    آج کل جو کاغذ بطور ڈھیلہ استعمال کے لیے تیار کیا جاتا ہے جس کو کلینک پیپر کہا جاتا ہے اور وہ لکھنے کے قابل نہیں ہوتا اور اس میں جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس سے استنجا ہوجاتا ہے اس کے بعد بغیر پانی استعمال کیے وضو کرکے نماز پڑھنا جائز ہے، بشرطیکہ مقدارِ معفو عنہ سے زائد نجاست لگی نہ ہو، اور پوری طرح سے صاف ہوگئی ہو۔

    نوٹ: اگر ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار سے زیادہ حصہ میں نجاست لگی نہ ہو تو بغیر پانی استعمال کیے وضو کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند