• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 2488

    عنوان: مذی کی کیا علامت ہے؟

    سوال:

    کچھ دنو ں سے چاریا پانچ مرتبہ کمرہ کی خاص تبدیلی کے باعث بیٹھے یا چلتے وقت مجھے منی کا قطرہ محسوس ہوتاہے۔ میں اسے ٹیشو پیپر سے چیک کرتاہوں اور اس پر منی کے قطرات ظاہر ہوتے ہیں، کیا میرے لیے وضو کافی ہے یا مجھے غسل کرنا پڑے گا؟ واضح رہے کہ یہ تدفق سے نہیں ہوتی ہے۔ یہ عموما سردی میں ہوتاہے۔ اگر یہ مذی ہے تو مذی کی علامت کیا ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 704/ ل= 687/ ل

     

    صورتِ مسئولہ میں آپ پر غسل واجب نہیں ہے: فإذا لم توجد بشھوة لا غسل (طحطاوي علی مراقي الفلاح: ۵۵) یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ اس کو منی مانا جائے اوراگر مذی ہو تو اس کا حکم بھی یہی ہے کہ آپ اس جگہ یا کپڑے کو دھوڈالیں اور وضو کرلیں، منی اور مذی میں فرق یہ ہے کہ : (۱) مذی کے خروج کے وقت کوئی شہوت یا لذت حاصل نہیں ہوتی، منی میں حاصل ہوتی ہے۔ (۲) منی کا خروج قوت اور جست کے ساتھ ہوتا ہے اس کے بعد انتشار ختم ہوجاتا ہے، مذی میں یہ سب باتیں نہیں ہوتیں، علاوہ ازیں منی کی رنگت زیادہ صاف ہوتی ہے اور کچے چھوارے کی سی بو اس میں ہوتی ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ: ج۷ ص۱۴۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند