عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 177289
جواب نمبر: 17728901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 719-521/SN=08/1441
اگر کتے کے بدن میں کوئی نجاست نہیں لگی ہے تو کپڑے سے اس کے مس ہو جانے پر کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا؛ ہاں اگر اس کا لعاب لگ جائے تو پھر اتنا حصہ دھونا ضروری ہوگا؛ کیونکہ کتے کا لعاب ناپاک ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فرماتے ہیں علمائے شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: ہم جس مکان میں رہتے ہیں اس میں ایک پانی کی ٹنکی ہے۔ سرکاری پانی کا کنکشن باتھ روم میں ہے۔ کچھ لوگ ٹنکی میں پانی بھر جانے کے بعد پائپ باتھ روم میں زمین پر ڈال دیتے ہیں۔ اب ظاہر ہے باتھ روم میں لوگ نہاتے ہیں کپڑے دھوتے ہیں، عام طور پر وہ پانی ناپاک ہوجاتا ہے اور وہی پانی تھوڑاپائپمیں بھی چلا جاتا ہے، پھر اسی پائپ کو ٹنکی میں پانی بھرنے کے لیے لگادیتے ہیں۔ اب اس ٹنکی کے پانی کا کیا حکم ہے؟ میں نے دارالعلوم کی ویب سائٹ پر مسائل طہارت میں پڑھا:و اذا کان الحوض صغیرایدخل فیہ الماء من جانب و یخرج من جانب یجوز الوضوء بہ من جمیع جوانبہ و علیہ الفتوی) ۔ بالکل یہی صورت ہماری ٹنکی کی ہے۔ مگر یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ حکم ہر ٹنکی پر لگائیں گے یا صرف اس ٹنکی میں لگائیں گے جس میں تسلسل کے ساتھ ایک نل سے پانی آتا ہو اور دوسرے نل سے پانی کا خروج ہو اوردخول اور خروج کا زمانہ ایک ہو۔ اوپر دیے گئے حوالہ سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ مگر ہمارے پاس جو ٹنکی ہے پہلے اس میں پانی بھرتے ہیں بعد میں حسب ضرورت پانی استعمال کرتے ہیں اور ٹنکی کی نوعیت یہ ہے کہ ٹنکی مکمل بند ہے، اوپر کی جانب تھوڑا ساسوراخ ہے جس میں پائپ سے پانی بھرتے ہیں اور نیچے کے حصہ میں ٹوٹی لگی ہوئی ہے۔ یہ ٹوٹی ٹنکی کے ساتھ سے کچھ اوپر ہے پانی ختم ہونے کے بعد بھی نچلی سطح میں پانی ہمیشہ موجود رہتاہے ۔اس کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔ تفصیل کے لیے معافی چاہتا ہوں۔
2640 مناظرسر کے ایک جانب برین ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے ایک شخص نے آپریشن کرایا ۔ ڈاکٹروں نے اس سے کہاہے کہ سر اور پٹی میں پانی نہیں لگنا چاہیے۔ تو کیا وضو کرنے کے بجائے تیمم کرنے کی اجازت ہے؟ کیوں کہ چہرہ دھونے کی صورت میں اس بات کا خطرہ ہے کہ پانی سر اور پٹی میں لگ جائے گا جوکہ نقصان دہ ہوگا۔ (۲) کیا کرسی پر بیٹھ کرنماز پڑھنا جائز ہے، کیوں کہ وہ بہت کمزور ہیں اور کبھی کبھی چکر بھی آتا ہے؟برائے کرم جلد ازجلد جواب عنایت فرماویں، کیوں کہ اس وقت وہ تیمم کرکے نمازادا کررہے ہیں۔ اوراگر تیمم کی اجازت نہیں ہے تو کیا جو نمازیں انھوں نے تیمم کر کے ادا کی ہیں ان کادہرانا ضروری ہوگا؟ برائے کرم ان کی جلد شفایابی کے لیے دعا کریں۔
2084 مناظردانتوں پر میل ہو تو غسل صحیح ہوگا یا نہیں؟
2506 مناظر