• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 176879

    عنوان: غسل كرنے میں اگر كچھ حصہ دھونے سے رہ گیا تو كیا یاد آنے پر اسے دھولینے سے غسل ہوجائے گا؟

    سوال: فرض غسل میں اگر کانوں کو دھونا بھول گیا اور باہر آنے کے بعد یاد آیا تو فوراً دھو لیا تو غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 176879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 572-441/B=06/1441

    جی ہاں صورت مسئولہ میں غسل ہو جائے گا۔ ولو ترکہا أي ترک المضمضة أو الاستنشاق أو لمعة من أيّ موضع کان من البدن ناسیاً ، فصلّی، ثم تذکّر ذلک یتمضمض أو یستنشق أو یغسل اللّمعة ویعید ماصلی ۔ (الکبیری، ص: ۴۴، دارالکتاب دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند