• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 176524

    عنوان: وضو کرتے وقت ایسا لگتاہے کہ جیسے ہوا خارج ہوگئی

    سوال: وضو میں بہت شک ہوتاہے ، مجھے وضو کرتے وقت ایسا لگتاہے کہ جیسے ہوا خارج ہوگئی ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:486-342/sd=6/1441

    شک اور شبہ کا کوئی اعتبار نہیں ہے، جب تک خروج ریح کا ظن غالب نہ ہو، وضوء کے دوہرانے کا حکم نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند