• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175899

    عنوان: كیا مذی نكلنے پر غسل كی ضرورت ہے؟

    سوال: علما سے سنا ہے کہ جب مذی نکلتی ہے تو غسل کی ضرورت نہیں ہوتی پر وضو کرنا چا ہیے ، سوال یہ ہے کہ مذی تو بار بار نکلتی رہتی ہے تو کیا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 175899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 456-416/M=05/1441

    یہ صحیح ہے کہ مذی کے نکلنے سے صرف وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا، اگر کسی کو بار بار مذی نکلنے کی شکایت ہے تو اس کی صحیح نوعیت لکھ کر سوال کرنا چاہئے کہ کس درجہ نکلنے کی شکایت ہے، اگر شرعی عذر کی حد تک نہیں ہے تو جب بھی مذی نکلے گی، اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ اس شخص کو کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے اس کا علاج کرانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند