• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174582

    عنوان: غسل کے دوران ریح نکل جائے تو کیا کرے

    سوال: غسل کے دوران اگر ریح خارج ہو جائے یا پیشاب کا قطرہ گر جائے اور اسے دھو لیا جائے تو کیا اس غسل سے نماز پڑھی جا سکتی ہے یا دوبارہ وضو کر نا ہوگا؟

    جواب نمبر: 174582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:263-178/sn=3/1441

    ریح خارج ہونے یا پیشاب نکلنے کے بعد اگر آپ بدن پر پانی اس طرح بہائیں کہ تمام اعضائے وضو بھیگ جائیں تو صورت مسئولہ میں آپ کو وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اسی غسل سے نماز پڑھ سکتے ہیں، اگر یہ عوارض غسل مکمل کرنے کے بعد پیش آئیں، ان کے بعد مذکورہ بالا طریقے پرپانی نہیں بہاسکیں تو آپ کو وضو کرنا پڑے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند