• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174181

    عنوان: خواب کے بغیرا حتلام ہونے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال: مجھے رات میں خواب کے بغیرا حتلام ہو جاتا ہے تو کیا اس حال میں غسل واجب ہوتا ہے؟ اسے بچنے کے لیے کچھ وظیفہ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 174181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 234-173/B=03/1441

    جی ہاں اس صورت میں بھی غسل واجب ہو جاتا ہے۔ آپ سوتے وقت آیة الکرسی، قل ھواللہ اور معوذتین پڑھ کر سویا کریں۔ اور کسی ماہر حکیم سے اس کا یونانی علاج بھی کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند