• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174151

    عنوان: مذی کا قطرہ کپڑے پر لگ جائے تو اس کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم

    سوال: کپڑے پر اگر مذی کا قطرہ لگ کر سوکھ جائے تو کیا اس کپڑے میں نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 174151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:173-117/sn=3/1441

    مذی ناپاک ہے، اگر ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار سے زیادہ لگی ہو تو اس کے ساتھ نماز شرعا درست نہیں ہے، اگر ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار یا اس سے کم لگی ہو تو اس کے ساتھ نماز درست ہوجاتی ہے ؛ لیکن مکروہ ہوتی ہے،ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار لگی ہونے کی صورت میں زیادہ کراہت ہے، اس سے کم لگی ہونے کی صورت میں نسبةً کم۔

    النجاسة إن کانت غلیظة وہی أکثر من قدر الدرہم فغسلہا فریضة والصلاة بہا باطلة وإن کانت مقدار درہم فغسلہا واجب والصلاة معہا جائزة وإن کانت أقل من الدرہم فغسلہا سنة وإن کانت خفیفة فإنہا لا تمنع جواز الصلاة حتی تفحش. کذا فی المضمرات.(الفتاوی الہندیة 1/ 58،ط:زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند