• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1737

    عنوان: یا کچھ پہن کر نہانا ضروری ہے، اگر نہیں تو کیا اس میں گناہ ہے؟

    سوال: میں نے بہت سارے لوگوں کو کچھ پہن کر نہاتے ہوئے دیکھا ہے، کیا یہ سنت ہے؟ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کچھ پہن کر نہایا کرتے تھے؟ میں بچپن ہی سے کچھ بھی پہن کر نہیں نہاتاہوں۔ کیا کچھ پہن کر نہانا ضروری ہے، اگر نہیں تو کیا اس میں گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 1737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 494/ ل= 494/ ل

     

    اگر لوگوں کے سامنے آدمی غسل کررہا ہو تو اس وقت کچھ پہن کر نہانا جس سے کشف عورت نہ ہو ضروری ہے اور اگر کسی چیز کی آڑ یا غسل خانہ میں نہارہا ہے جہاں کسی کی نظر نہ پڑے اس وقت بغیر کچھ پہنے نہانا جائز ہے البتہ اس وقت بھی پردہ کرنا بہتر ہے: قال ابن حجر وحاصل حکم من اغتسل عاریًا أنہ إن کان بمحل خالٍ لا یراہ أحد ممن یحرم علیہ نظرتہ حل لہ ذلک لکن الأفضل التستّر حیاءً من اللہ تعالی (مرقاة المفاتیح: ۲/۳۹، ط امدادیہ پاکستان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند