• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 173331

    عنوان: ملزم كے كہنے سے فارم میں طلاق یافتہ كا خانہ پر كردیا تو كیا پر كرنے والی كی بیوی پر اس كا كوئی اثر پڑے گا؟

    سوال: عرض ہے کہ بندہ پولیس کا ملازم ہے ایک ملزم کا انٹرویو تحریر کر رہا تھا ملزم کا فارم بھرتے ہوئے ازدواجی حیثیت کا خانہ آیا جس کے ساتھ ایک خالی خانہ ہوتا ہے جس میں جواب تحریر کرنا ہوتا ہے اگر ملزم شادی شدہ ہو تو جواب میں لکھتے ہیں شادی شدہ اگر طلاق یافتہ ہو تو لکھتے ہیں طلاق یافتہ،میں نے ملزم سے دریافت کیا تو اس نے کہا کہ وہ طلاق یافتہ ہے، دراصل وہ اپنی بیوی کا نام چھپانا چاہتا تھا بعد میں بذریعہ پتہ جوئی معلوم ہوا کہ وہ ملزم شادی شدہ تھا اور اس کی بیوی اس کے ساتھ رہتی تھی میں پریشان ہوں کہ میں نے اس کے جھوٹ کو سچ تسلیم کر کے جواب کے خانے میں طلاق یافتہ لکھ کر ملزم کا فارم پر کیا طلاق ئافتہ لکھنے سے کہیں میری بیوی کو تو طلاق واقع نہ ہوگی جبکہ اس میں میرا تو کوئی قصور نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 173331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 56-27/B=01/1441

     فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے ملزم کے کہنے پر آپ نے اس کے خانہ میں طلاق یافتہ لکھ دیا تو اس سے آپ کی بیوی پر طلاق واقع نہ ہوئی۔ آپ کا نکاح اپنی بیوی کے ساتھ بدستور باقی ہے، اور قائم ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند