• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 172570

    عنوان: شہوت انگیز تصویر دیکھنے کی وجہ سے پیشاب کی نالی سے جو مادہ نکلتاہے کیا اس سے غسل فرض ہوجائے گا؟

    سوال: کچھ تصویر دیکھنے کی وجہ سے پیشاب کی نالی سے جو نکلتاہے کیا وہ منی ہے یا وودی ؟اور کیا اس پر غسل فرض ہے؟

    جواب نمبر: 172570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1106-857/SN=12/1440

    شہوت انگیز تصاویر وغیرہ دیکھنے سے جو مادہ نکلتا ہے، اگر وہ سفید شفاف ہے تو یہ شرعی اصطلاح میں ”مذی“ ہے اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، صرف وضو ٹوٹتا ہے، اگر وہ مادہ شفاف نہیں ہے؛ بلکہ گدلا اور نسبتاً گاڑھا ہے اور اس کے بعد عضو میں فتور آجائے تو یہ ”منی“ ہے، اس کے نکلنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ (دیکھیں: البحر الرائق: ۱/۱۱۵، ط: زکریا ، ہندیہ: ۱/۶۰-۶۱، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند